ZULFIKAR ALI BHUTTO AND PAKISTAN 1967-1977 RAFI RAZA
ڈاکٹر در محمد پٹھان
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مجھے خط لکھا ۔۔۔
یہ اس زمانے کی بات ہے، جب پیپلزپارٹی عوامی مقبولیت کے آسمان کو چھو رہی تھی ، اور میں بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریب ترین مداحوں میں سے ایک تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس عوامی لیڈر کو یادداشت کی بڑی قوت عطا کی تھی، اور جو اس کے ساتھ پہلی مرتبہ ملا تو شہید بھٹو اس کو نام سے پکارتے تھے اور پیار کرتے تھے ۔ میں اس کے نزدیک ترین مداحو ں میں ایک تھا۔ شہید پہلی مرتبہ جیل گئے اور اس کے آزاد ہونے کے بعد میں نے اسے مبارکباد دی اور اس حوالے سے خط لکھا۔ شہید نے میرے خط کا جو جواب دیا، اس کا عکس دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔ شہید نے اپنے خط میں جو کچھ لکھا ہےوہ سیاسی پیشنگوئی کے برابر ہے اور اس میں ہمارے حالات کی تصویر نمایاں طور پر نظر آ رہی ہے۔